اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 328400 دس گرام : 281600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 301031 دس گرام : 258131
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3554 دس گرام : 3050
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: اعتکاف کرنیوالے فرزندان اسلام کی مساجد سے گھروں کو واپسی

30 Mar 2025
30 Mar 2025

(لاہور نیوز) شوال کا چاند نطر آنے کا اعلان ہوتے ہی لاہور کی مساجد میں "الوداع ماہِ رمضاں الوداع" کی صدائیں بلند ہونے لگیں، مومنین نے روایتی کلام پڑھ کر رمضان شریف کے اختتام پر اپنی افسردگی کا اظہار کیا۔

شوال کا چاند نظر آنے کے بعد لاہور اور پاکستان بھر کی مساجد میں رمضان شریف کو الوداع کہنے کے لئے خصوصی محافل منعقد کی گئیں جن میں رمضان شریف کی عبادات کو بارگاہِ ایزدی میں شرفِ قبولیت ملنے کی دعائیں کی گئیں، مساجد میں اعتکاف کرنے والوں کو رخصت کرنے کیلئے بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔

شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان ہونے کے بعد رمضان کے آخری عشرہ کا اعتکاف ختم ہو گیا، گھر میں اعتکاف کرنے والی خواتین نے روزہ افطار کرنے کے بعد اعتکاف ختم کیا اور وہ اپنی اعتکاف گاہوں  سے اٹھ گئیں۔

لاہور میں منہاج القرآن ادارہ نے خواتین کے لئے شہر اعتکاف مین الگ اعتکاف گاہ بنائی تھی جہاں پانچ ہزار خواتین  نے اعتکاف کیا، شوال کا چاند نظر آنے کے بعد ان خواتین نے اعتکاف ختم کر دیا اور  اپنے گھروں کو واپسی کے لئے سامان باندھ لیا۔

لاہور میں شوال کا چاند نظر آنے پر شہری اعتکاف میں بیٹھے معتکفین کو لینے پہنچ گئے، اہل خانہ  نے معتفکین کا ہار پہنا کر استقبال کیا، اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی، علما اکرام  نے اعتکاف کی عبادت کی فیضیلت بیان کی اور اس نعمت سے مستفیض ہونے والوں کو خصوصی دعائے خیر کے ساتھ ان کے گھروں کو رخصت کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles