
30 Mar 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ تھانہ کاہنہ کی حدود میں شوہر نے تیز دھار آلے سے وار کر کے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے واقع جیابگاہ میں پیش آیا جہاں شوہر عبدالغفار نے اپنی بیوی 30 سالہ بیوی ساجدہ بی بی کو تیز دھار آلے سے پے در پے وار کر کے قتل کیا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ بھجوا دیا گیا ہے تاہم ملزم کی گرفتاری کے پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے۔