اپ ڈیٹس
  • 234.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.48 قیمت فروخت : 38.55
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.05 قیمت فروخت : 280.55
  • یورو قیمت خرید: 305.61 قیمت فروخت : 306.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 365.99 قیمت فروخت : 366.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.65 قیمت فروخت : 175.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.91
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.55 قیمت فروخت : 910.17
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 328000 دس گرام : 281200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 300664 دس گرام : 257765
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3046 دس گرام : 3549
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح ہسپتال اور لاہور چلڈرن ہسپتال کے دورے

30 Mar 2025
30 Mar 2025

(لاہورنیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب عام شہری بن گئیں، بھیس بدل کر جناح ہسپتال اور لاہور چلڈرن ہسپتال کے دورے کئے۔

مریم اورنگزیب عام شہری کی طرح ہسپتال کے مختلف کاؤنٹرز پر گئیں، وارڈز کا معائنہ کیا، ادویات کی مفت فراہمی، صفائی کا جائزہ لیا، مریم اورنگزیب نے زیر علاج مریضوں کے لواحقین سے ادویات کی مفت فراہمی اور علاج کے بارے میں پوچھا۔

مریضوں کے لواحقین نے جناح ہسپتال اور لاہور چلڈرن ہسپتال میں صفائی ستھرائی، علاج اور مفت ادویات کی فراہمی تک صورتحال میں نمایاں بہتری کا اعتراف کیا، تمام ادویات ہسپتال کی فارمیسی کے اندر سے مل رہی تھیں۔

مریضوں کے لواحقین نے بتایا کہ اعلان کرکے عوام کو بتایا جا رہا تھا کہ ایمرجنسی وارڈ، ہسپتال میں داخل اور عارضی علاج کے لیے آنے والے تمام مریض ہسپتال کے اندر سے دوائی لیں، ہسپتال کی طرف سے مفت دوائی نہ ملنے کی شکایت کرنے کے لئے ہیلپ لائن کا بھی اعلان کیا جا رہا تھا۔

استقبالیہ پر لگی سکرین پر زیر علاج مریضوں اور ان کی تعداد دکھائی جا رہی تھی، فارمیسی کے باہر سٹاک میں موجود ادویات کی تفصیل بھی سکرین پر جاری کی جا رہی تھی، صفائی کا عملہ صفائی کر رہا تھا، ہر وارڈ کے باہر گارڈز بھی موجود تھے۔

مریم اورنگزیب نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا، مریم اورنگزیب ایم ایس آفس بھی گئیں، کارکردگی پر وزیراعلیٰ کی طرف سے ایم ایس سمیت تمام ڈاکٹرز اور عملے کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے عوامی شکایات پر 24 مارچ کو جناح ہسپتال لاہور کا اچانک دورہ کیا تھا، بدانتظامی پر ایم ایس جناح ہسپتال کو معطل کر دیا تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مفت ادویات کی عدم فراہمی اور مریضوں کو باہر سے ادویات خرید کر لانے کی صورت حال پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔

مریم نواز نے ہسپتالوں کی تمام فارمیسیز کے باہر سکرین آویزاں کرنے، سٹاک میں موجود ادویات کی تمام تفصیل عوام کو دکھانے، ہسپتال میں مفت دوائی کی فراہمی کے اعلانات کرنے اور ریسیپشن پر مریضوں کی آمد، علاج اور تعداد دکھانے کے احکامات دیئے تھے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے جناح ہسپتال کے دورے کے بعد 6 دن کے اندر ان ہسپتالوں میں نمایاں بہتری آئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles