اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.48 قیمت فروخت : 38.55
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.05 قیمت فروخت : 280.55
  • یورو قیمت خرید: 305.61 قیمت فروخت : 306.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 365.99 قیمت فروخت : 366.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.65 قیمت فروخت : 175.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.91
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.55 قیمت فروخت : 910.17
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 328000 دس گرام : 281200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 300664 دس گرام : 257765
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3046 دس گرام : 3549
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کا چاند رات اورعیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم

30 Mar 2025
30 Mar 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چاند رات اور عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چاند رات پر بازاروں میں ویمن پولیس سکواڈ کے گشت کو بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے بازاروں میں خواتین اور بچوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

 وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر لاہور کے  65تجارتی مراکز پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ بازاروں اور مارکیٹوں میں نگرانی کے لئے ڈرون کیمروں اور نائٹ ویژن دوربین کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

چاند رات کو روڈز پر ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے 55مقامات پر ناکہ بندی کرکے پولیس تعینات کی گئی ہے۔ اے ٹی ایم اور بینکوں کے اطراف میں 225مقامات پر پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگا دی گئی۔ بازاروں اور مارکیٹوں میں سماج دشمن عناصر کی آمدورفت کی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles