اپ ڈیٹس
  • 234.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.86 قیمت فروخت : 38.93
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.55 قیمت فروخت : 281.05
  • یورو قیمت خرید: 311.10 قیمت فروخت : 311.66
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.50 قیمت فروخت : 368.15
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.00 قیمت فروخت : 175.32
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.09 قیمت فروخت : 199.45
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.80 قیمت فروخت : 74.93
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.91 قیمت فروخت : 77.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.17 قیمت فروخت : 911.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 326200 دس گرام : 279700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 299014 دس گرام : 256390
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3351 دس گرام : 2876
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عید اجتماعات سکیورٹی: پنجاب میں 47 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہونگے

30 Mar 2025
30 Mar 2025

(لاہور نیوز) چاند رات اور عید الفطر کیلئے پنجاب پولیس نے سکیورٹی پلان فائنل کر لیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ چاند رات اور عیدالفطر پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور اضافی نفری تعینات ہو گی۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ چاند رات پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں مارکیٹوں اور اہم مقامات پر لیڈیز پولیس سکواڈ سمیت 21 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہونگے، چاند رات پر صوبائی دارالحکومت میں 4 ہزار افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

 ترجمان پنجاب پولیس کا مزید کہنا ہے کہ عید الفطر پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں 29 ہزار سے زائد عید اجتماعات کیلئے47 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہونگے، صوبائی دارالحکومت میں 9 ہزار افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سکیورٹی ایجنسیز کی مدد سے دہشت گردوں، شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں، ملکی سکیورٹی حالات کے پیش نظر بین الصوبائی سرحدی و دریائی پولیس چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکار انتہائی الرٹ رہیں، سی سی ٹی وی کیمروں سے مساجد، امام بارگاہوں، مارکیٹوں، اہم مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے، ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ ٹیمیں مساجد، مارکیٹوں اور اہم مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ کریں۔

 آئی جی پنجاب نے مزید کہا ہے کہ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی، پتنگ بازی کی ہرگز اجازت نہیں،خواتین، فیملیز کو ہراساں کرنے والے اوباشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، آر پی اوز، ڈی پی اوز چاند رات اور عید سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں، اہم شاہراہوں، تفریحی و پبلک مقامات پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles