
29 Mar 2025
(لاہورنیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کو طلب کر لیا۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس 7 اپریل کی شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔صدر نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ایک کے تحت طلب کیا ہے،سیکرٹری قومی اسمبلی کی طرف سے اجلاس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔