اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عید کی آمد، لاہور میں ڈولفن سکواڈ کی سکیورٹی ہائی الرٹ

29 Mar 2025
29 Mar 2025

(ویب ڈیسک) عید کے موقع پر لاہور میں ڈولفن سکواڈ نے سکیورٹی کے انتظامات کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

ایس پی ڈولفن نے اہم تجارتی مراکز، مارکیٹوں اور بازاروں کے اردگرد خصوصی پٹرولنگ کی ہدایات دی ہیں تاکہ عید کے دوران عوام کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈولفن سکواڈ نے پتنگ بازی، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہے۔ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 49 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق، ڈیفنس، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، بند روڈ سمیت دیگر علاقوں سے 44 ون ویلرز گرفتار کیے گئے ہیں۔

پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 5 ملزمان کو ساندہ، اڈہ پلاٹ اور برکی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے پتنگیں، پمپ ایکشن گنیں، گولیاں اور میگزینز برآمد کیے گئے ہیں۔

ملزمان کے خلاف کارروائی کو گلبرگ، غالب مارکیٹ، ریس کورس، نصیر آباد اور دیگر علاقوں میں مزید تیز کیا گیا ہے۔ ڈولفن سکواڈ کی جانب سے عید کے موقع پر سکیورٹی کی صورتحال کو مزید مستحکم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles