
29 Mar 2025
(ویب ڈیسک) بھاٹی گیٹ پولیس نے دوران پٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے عید کے موقع پر شراب کی سپلائی کرنے والے ملزم عمیر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم عمیر سے لاکھوں روپے مالیت کی 120 بوتلیں شراب اور کین برآمد کی گئیں۔
ملزم عمیر شراب کی ترسیل کے لئے لوکل ٹرانسپورٹ اور گتے کے ڈبوں کا استعمال کرتا تھا تاکہ شراب کی غیر قانونی سپلائی چھپانے میں کامیاب ہو سکے، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات جاری ہیں۔
ایس پی سٹی نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او بھاٹی گیٹ زین عباس اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔