
29 Mar 2025
(لاہور نیوز) پنجاب کے ضلع پاکپتن میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک 8 سالہ بچے نے عید کے لئے رقم نہ ملنے پر اپنی ماں کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ محلہ گلزار آباد میں پیش آیا جہاں کمسن بچے نے اپنی والدہ ثوبیہ بی بی سے عید کے لئے پیسے مانگے مگر انکار پر اشتعال میں آ کر ماں کے سینے میں قینچی گھونپ دی، گہرے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کمسن ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔