
29 Mar 2025
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات عوام کی پہنچ سے بدستور دور ہیں، حکومتی دعوؤں کے باوجود مہنگائی کم نہ ہو سکی۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں مرغی کا گوشت 595 روپے کلو مقرر ہے، مارکیٹ میں صافی گوشت 760 روپے کلو تک بیچا جا رہا ہے، زندہ برائلر ہول سیل 397، پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو مقرر ہے، فی درجن انڈوں کی قیمت 264 روپے برقرار ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 800 روپے میں بیچی جا رہی ہے۔
ادھر سبزیوں میں پیاز 70 ، ٹماٹر 80 ، لہسن 700 ، ادرک 520 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، کریلے 200، ٹینڈے 60، میتھی 70 ، بھنڈی 480 روپے کلو میں بیچی جا رہی ہے۔
پھلوں میں کیلا درجہ اول 300، درجہ دوئم 230 روپے فی درجن ، خربوزہ 180 ، امرود 280 ، سیب 450 اور پپیتا 400 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔