
29 Mar 2025
(لاہور نیوز) موسم گرما کیلئے سرکاری سکولوں کے اوقات کار میں 30 منٹ مزید کمی کر دی گئی۔
سنگل شفٹ سکول صبح ساڑھے 7 بجے لگا کریں گے، چھٹی دوپہر ایک بجے ہوا کرے گی، سنگل شفٹ سکولز کو جمعہ کے روز ساڑھے 11 بجے چھٹی ہوا کرے گی۔
ڈبل شفٹ میں صبح ساڑھے 7 بجے سکول لگا کریں گے، چھٹی بارہ بجے ہوا کرے گی، ڈبل شفٹ سکول کو جمعہ کے روز ساڑھے 11 بجے چھٹی ہوا کرے گی۔
سیکنڈ شفٹ میں سکولز دوپہر 12 بجے لگا کریں گے، چھٹی شام ساڑھے 4 بجے ہوا کرے گی، سیکنڈ شفٹ میں جمعہ کے روز سکول اڑھائی بجے لگا کریں گے۔
نئے اوقات کار کا اطلاق 7 اپریل سے 15 اکتوبر تک جاری رہے گا۔