
29 Mar 2025
(ویب ڈیسک) حکومت نے عید سے قبل مٹی کا تیل مہنگا کر دیا۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 26 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، اوگرا کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
مٹی کے تیل کی نئی قیمت 169 روپے 38 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی، اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 168 روپے 12 پیسے فی لٹر تھی۔
مٹی کے تیل پر 10 روپے 96 پیسے فی لٹر پٹرولیم لیوی برقرار رہے گی۔