
28 Mar 2025
(لاہور نیوز) پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کے معاملے پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے 281 سینیئر رجسٹرارز اور سینئر میڈیکل افسران تعینات کر دیئے۔
ترقی پانے والے 130 میڈیکل افسران کی بطور سینئر میڈیکل افسران تعیناتی کر دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پلاسٹک سرجری کے 13، پیڈریاٹرک سرجری کے 33 سینئر رجسٹرارز تعینات کئے گئے ہیں، نیورو سرجری کے 28 جبکہ سرجری کے 77 سینیئر رجسٹرارز کی مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں تعیناتی کر دی گئی۔