اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہور ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ کے ججز کیلئے ہیلتھ انشورنس سہولت کا آغاز

28 Mar 2025
28 Mar 2025

(محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ کے ججز کیلئے ہیلتھ انشورنس سہولت کا آغاز ہو گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم  نے ہیلتھ انشورنس سہولت کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان کی شرکت ہوئی۔

تقریب میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عابد عزیز شیخ موجود تھے، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس خالد اسحاق اور جسٹس عبہر گل خان ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ اور قصور کی بھی افتتاحی تقریب میں شرکت ہوئی۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ امجد اقبال رانجھا نے افتتاحی تقریب میں نظامت کے فرائض سرانجام دیئے، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری اور سیشن جج ہیومن ریسورس سمیت متعدد جوڈیشل افسران بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔

ہیلتھ انشورنس سہولت ای ایف یو انشورنس کمپنی کے اشتراک سے شروع کی گئی ہے، کمپنی کے نمائندہ نے ہیلتھ انشورنس سہولت کے تمام فیچرز پر تفصیلی بریفنگ دی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم  نے لاہور ہائیکورٹ کے ججز اور جوڈیشل افسران کو ہیلتھ انشورنس کارڈ بھی دیئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے