اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

صحافی وحید مراد کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

28 Mar 2025
28 Mar 2025

(لاہور نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صحافی وحید مراد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں عدالت نے 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تاہم درخواست گزار کی استدعا پر عدالت نے مچلکے کم کر کے 20 ہزار کر دیئے۔

صحافی وحید مراد کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ایف آئی اے کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے صحافی وحید مراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے دو دن میں کیا میٹریل حاصل کیا ہے؟ ایف آئی اے نے بتایا کہ ان کو مختلف پوسٹ دکھائی گئیں جو ریکارڈ پر بھی لگا دی گئی ہیں۔

وکیل ایمان مزاری نے دلائل میں کہا کہ جن پوسٹوں کے حوالے سے کہا جا رہا ہے وہ وحید مراد کی نہیں ہیں، ایک پوسٹ اختر مینگل کی ہے جو ان کا بیان ہے۔

دلائل کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے صحافی وحید مراد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles