اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند ہوگئے

28 Mar 2025
28 Mar 2025

(ویب ڈیسک) گزشتہ روز پنجاب کے نجی تعلیمی اداروں میں آج جمعہ کے دن چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے باعث آج تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق تمام تعلیمی ادارے جمعے کے روز بند رہیں گے، پرائیویٹ سکولوں کو بھی جمعہ کے روز سکول بند رکھنے کا حکم  جاری کیا گیا۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے کہا کہ احکامات نہ ماننے والے پرائیویٹ سکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں 28 مارچ بروز جمعہ سے 2 اپریل بروز بدھ تک عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا، جبکہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں چھٹیاں 6 اپریل تک ہوں گی، نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔

دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے