
28 Mar 2025
(لاہور نیوز) عید الفطر کی آمد کے موقع پر مہنگائی مافیا متحرک ہو گیا، مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
سرخ مرچ پاؤڈر 650 روپے، ہلدی پاؤڈر 700روپے، گرم مصالحہ 1600 روپے کلو میں دستیاب، کالی مرچ 2200 روپے، دار چینی 950 روپے، زیرہ 1200 روپے کلو میں مل رہا ہے، دھنیا پاؤڈر 500 روپے اور لونگ کی قیمت 2500 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔
شہریوں نے لذیز پکوانوں کی تیاری میں مصالحہ جات کی بے لگام قیمتوں کا شکوہ کر ڈالا، شہریوں کا کہنا تھا کہ عید پر تو خاص رعایت ملنی چاہئے تاکہ ہر کوئی دسترخوان سجا سکے اور خوش دلی سے میزبانی کر سکے۔