
28 Mar 2025
(لاہور نیوز) ماہ مقدس میں بھی پولٹری مصنوعات متوسط طبقے کی پہنچ سے دور رہی۔
برائلر گوشت کی سرکاری ریٹ لسٹ میں فی کلو قیمت 595 روپے برقرار ہے، مارکیٹ میں صافی گوشت 760 روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے ، فی درجن انڈوں کی قیمت 264 روپے برقرار ہے۔
ادھر سبزیاں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس مہنگی فروخت کی جانے لگیں، پیاز 70 ، ٹماٹر 80 ، لہسن 700 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، پھلوں میں سیب کالا کولو 450 کلو بک رہا، کیلا درجہ اول 300 ، درجہ دوم 230 روپے فی درجن میں دستیاب ہے۔