اپ ڈیٹس
  • 234.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.48 قیمت فروخت : 38.55
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.05 قیمت فروخت : 280.55
  • یورو قیمت خرید: 305.61 قیمت فروخت : 306.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 365.99 قیمت فروخت : 366.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.65 قیمت فروخت : 175.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.91
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.55 قیمت فروخت : 910.17
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 328000 دس گرام : 281200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 300664 دس گرام : 257765
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3046 دس گرام : 3549
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیر خزانہ کی رشین فیڈریشن کےنائب وزیر اعظم سے ملاقات، اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال

27 Mar 2025
27 Mar 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور رشین فیڈریشن کے نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچک کی بواؤ فورم برائے ایشیاء (BFA) کانفرنس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔

چین کے شہر بواؤ میں منعقدہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں  نے اقتصادی، تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، وزیر خزانہ نے روس کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے توانائی، تجارت اور صنعتی تعاون کے شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے پر زور دیا، ملاقات کے دوران ماسکو میں منعقدہ پاکستان روس بین الحکومتی کمیشن (IGC) کے 9 ویں اجلاس کے دوران ہونے والی اہم پیش رفت کا اعادہ ہوا۔

ملاقات میں توانائی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی، پاکستان  نے خام تیل کی خریداری اور تیل و گیس کی تلاش میں سرمایہ کاری کو بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے پن بجلی کے شعبے میں تعاون کے مواقع پر بھی بات چیت کی۔

پاکستان  نے روس کی تکنیکی مہارت اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا، وزیر خزانہ نے پاکستان-روس فریٹ پائلٹ ٹرین منصوبے کو اہم قرار دیا، پاکستان-روس فریٹ پائلٹ ٹرین منصوبہ ایران کے شمال-جنوب ٹرانسپورٹ کاریڈور کے تحت 31 مارچ 2025 کو شروع ہو گا۔

ملاقات کے دوران فریقین  نے اس منصوبے سے متعلقہ کسٹمز کی سہولیات اور قواعد و ضوابط سے ہم آہنگ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا، وزیر خزانہ نے ملاقات کے دوران روس کے تعاون سے پاکستان میں ایک نئی سٹیل ملز کے قیام کے حوالے سے گفتگو کی اور فزیبلٹی سٹڈی سمیت لاگت کے تخمینے کا جائزہ لیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles