
27 Mar 2025
(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 54 کروڑ ڈالر کی کمی ہو گئی، ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 11 ارب 14 کروڑ 68 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 10 ارب 60 کروڑ ڈالر پر آ گئے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 ارب 86 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 4 ارب 94 کروڑ 42 لاکھ ڈالر ہو گئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالر سے کم ہو کر 15 ارب 55 کروڑ ڈالر پر آ گئے۔
بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے سٹیٹ بینک ذخائر میں گزشتہ دو ہفتے میں 20 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔