اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اسلامی نظریاتی کونسل نوجوانوں کو پروپیگنڈے سے بچانے کیلئے کردار ادا کرے: وزیر اعظم

27 Mar 2025
27 Mar 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو پروپیگنڈے سے بچانے کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کردار ادا کرے، معاشرے کی رہنمائی قرآن و سنت کی روشنی میں کی جائے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے قوم کو نظریاتی تشخص دیا، خوشی ہے کہ جس مقصد کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کو قائم کیا گیا تھا، وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ نفرتوں اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں، ہم سب مل کر ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں، نوجوان نسل کو پروپیگنڈے سے بچانے کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کردار ادا کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی اور جدید ایجادات نے دنیا کو مکمل طور پر بدل دیا ہے، اس دور کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اسلام  نے ہمیں اجتہاد کا راستہ دکھایا ہے، اس حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا کردار اہمیت کا حامل ہے تاکہ ہم جدید دور کے تقاضوں کے مطابق چل سکیں، نفرتوں اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے کریڈٹ پر بے شمار کارنامے ہیں، اسلامی بینکاری کا قیام کوئی چھوٹا کارنامہ نہیں، اسی کی بدولت دنیا کے کئی ممالک میں سود کے بغیر بینکاری کا نظام قائم ہوا، اب اسے روایتی بینکاری سے جڑے غیر مسلم ممالک میں بھی اپنایا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم  نے مزید کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے پر تشدد عناصر کیخلاف بند باندھا، شہداء کی قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقی کے راستہ کا تعین ضروری ہے، علماء کرام اسلامی دفاعی ریاست کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles