اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر 332 مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع

27 Mar 2025
27 Mar 2025

(لاہور نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے رواں برس کے پہلے 3 ماہ میں 345 سائلین کی درخواستوں پر 332 مقدمات کے چالان عدالتوں میں بھجوا دیئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم  نے پنجاب میں تمام مقدمات کے چالان فوری عدالتوں میں بھجوانے کا حکم دیا اور اس حوالے سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی تھیں جس کے بعد پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے پراسیکیوشن آفس میں کمپلینٹ سیل قائم کر دیا ہے۔

پراسیکیوشن آفس کے کمپلینٹ سیل کے مطابق تفتیشی افسران کی جانب سے مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع نہ کروانے سے متعلق شکایات کے انبار لگ گئے جس کے بعد پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے سائلین کی دادرسی کے لیے متعلقہ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کو خصوصی احکامات جاری کیے جبکہ مقدمات کے چالان عدالتوں کو نہ بھجوانے پر تفیتشی افسران سے باز پرس کی اور ان کی نااہلی سےمتعلق آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی کو مراسلے بھی ارسال کیے۔

ضلع لیہ میں ایک شہری کی نہر سے لاش برآمدگی کو خودکشی کا واقع قرار دیکر مقامی پولیس نے کیس کی فائل بند کردی تھی ، پراسیکیوٹرجنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کو مقدمہ کے مدعی ظہور احمد نے درخواست کی کہ یہ قتل کا واقعہ تھا جسے خودکشی قرار دیا گیا ، مدعی نے لاش برآمدگی کے بعد لی جانیوالی تصاویر بھی پراسیکیوٹرجنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کو پیش کیں۔

تصاویر کے مطابق متوفی کی لاش جب نہرسے نکالی گئی تو اس کے ہاتھ اور پاؤں بندھے ہوئے تھے جس پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے ایکشن لیا تو متعلقہ تفتیشی افسر  نے غلطی تسلیم کی اور پھر واقع کو قتل قرار دیکر 302 کے سیکشن کا اضافہ کیا اور ڈی ایس پی او کو ازسر نو واقعہ کی تفتیش کا کہا گیا۔

دیگر درخواستوں میں سائلین نے شکایات میں کہا کہ تفتیشی افسران چالان عدالتوں میں نہیں بھجوارہے جس پر پراسیکیوٹرجنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے ایکشن لیتے ہوئے 332مقدمات کے چالان عدالتوں کو بھجواتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سائلین کی دادرسی کے لیے کمپلینٹ سیل بنایا، کمپلینٹ سیل میں سب سے زیادہ شکایات چالان جمع نہ ہونے کی تھیں جس پر فوری ایکشن لیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles