
27 Mar 2025
(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد بارے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کر دیئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 34 لاکھ سے تجاوز کر گئی، ملک میں ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 505 ہے۔
ای سی پی کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 16 لاکھ 54 ہزار 92 جبکہ خواتین ووٹرز کی کل تعداد 6 کروڑ 17 لاکھ 63 ہزار 413 ہے۔
اسلام آباد میں کل ووٹرزکی تعداد 11 لاکھ 83 ہزار 661 ، بلوچستان میں 55 لاکھ 66 ہزار441 ہے، خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 26 لاکھ 75 ہزار 553، پنجاب میں 7 کروڑ 60 لاکھ 10 ہزار 349 جبکہ سندھ میں 2 کروڑ 79 لاکھ 81 ہزار 501 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔