
27 Mar 2025
(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے شہر کا پہلا ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
دستاویزات کے مطابق حکومت 81 ارب 72 کروڑ 96 لاکھ روپے کی لاگت سے بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے گی، بابو صابو پراجیکٹ جون 2025 میں مکمل ہو گا، منصوبے سے آبی آلودگی کم ہو گی اور پانی کو محفوظ بنایا جا سکے گا، بابو صابو پراجیکٹ کیلئے ستمبر 2023 میں 3 لاکھ یورو سے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنایا گیا تھا۔
بابو صابو پراجیکٹ لاہور اسلام آباد موٹروے کے قریب 836 ایکڑ اراضی پر لگایا جائے گا، بابو صابو پراجیکٹ سینٹرل سیوریج ڈسٹرکٹ، ساؤتھ سول سیوریج ڈسٹرکٹ کا پانی صاف کریگا، بابو صابو پراجیکٹ ساؤتھ ویسٹ ڈسٹرکٹ کا پانی صاف کرے گا۔