
27 Mar 2025
(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق زخمی افراد لین ٹیکسٹائل فیکٹری میں کام کرتے ہیں، فائرنگ کا واقعہ معمولی تلخ کلامی کے بعد پیش آیا، گارڈ نے جھگڑا بڑھنے پر گولیاں چلا دیں۔
زخمی ہونے والوں میں راشد، اسرار، عثمان اور قربان شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد گارڈ کو دیگر ورکرز نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، سکیورٹی گارڈ شاداب سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔