اپ ڈیٹس
  • 234.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.86 قیمت فروخت : 38.93
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.55 قیمت فروخت : 281.05
  • یورو قیمت خرید: 311.10 قیمت فروخت : 311.66
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.50 قیمت فروخت : 368.15
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.00 قیمت فروخت : 175.32
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.09 قیمت فروخت : 199.45
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.80 قیمت فروخت : 74.93
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.91 قیمت فروخت : 77.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.17 قیمت فروخت : 911.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 326200 دس گرام : 279700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 299014 دس گرام : 256390
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3351 دس گرام : 2876
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی کے ذخائر کی تلاش میں نمایاں کامیابیاں جاری

27 Mar 2025
27 Mar 2025

(لاہور نیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے توانائی کے ذخائر کی تلاش میں نمایاں کامیابیاں جاری ہیں، معاشی استحکام کیلئے توانائی کے شعبے کی خوشحالی ایس آئی ایف سی کی ترجیحات کا اہم حصہ ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت کی بدولت او جی ڈی سی ایل اور ماڑی انرجیز لمیٹڈ  نے نئے گیس ذخائر دریافت کر لئے، او جی ڈی سی ایل کی جانب سے ضلع اٹک میں دریافت کئے گئے ذخائر سے 13.95 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار ہو سکے گی۔

خیبرپختونخوا کے وزیرستان بلاک میں ماڑی انرجیز لمیٹڈ کی گیس ذخائر کی 2 مزید اہم دریافتیں ملکی توانائی کی خودکفالت کی جانب اہم قدم ہے۔

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور پولش آئل اینڈ گیس کمپنی کے مابین کیرتھر جوائنٹ وینچر کے تحت سندھ کے ضلع دادو میں بھی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، پی پی ایل، او جی ڈی سی ایل اور ماڑی انرجیز لمیٹڈ کی دریافتوں سے توانائی کے ذخائر میں اضافہ اور صنعتی ترقی کو تقویت ملے گی۔

ایس آئی ایف سی کے اقدامات سے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور پیداوار میں اضافہ متوقع ہے، ان کامیابیوں کی بدولت گیس کی قلت پر قابو پانے میں مدد کے ساتھ ساتھ درآمدی انحصار میں کمی کی امید ہے۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے توانائی کے شعبے میں کامیاب دریافتیں، معاشی استحکام اور صنعتی ترقی کیلئے خوش آئند ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles