اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اے این ایف کا ایکشن، 3 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

27 Mar 2025
27 Mar 2025

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف ترجمان نے بتایا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کا تعلیمی اداروں اورملک کےمختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اے این ایف کی 7 کارروائیوں میں 3کروڑسے زائد مالیت کی 150 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی اور 4 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ بلیلی روڈ کوئٹہ کے قریب ملزم سے 2 کلو آئس برآمد ہوئی، گرفتارملزم نے تعلیمی اداروں کےطلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا، لاہورمیں کوریئر آفس کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والےپارسل سے 785 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

اے این ایف کے مطابق شیخوپورہ میں خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کےقریب گاڑی سے 111.6 کلو افیون اور4.8 کلوچرس برآمد ہوئی، کوسٹل لائن پسنی سے 20 کلو جبکہ پشاورمیں کوریئر آفس میں 6 مشکوک پارسلز سےمجموعی طور پر 2.820 کلوچرس ، 200گرام آئس اور 120 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں، مذکورہ پارسلز اسلام آباد، قصور، گوجرانوالہ اور جہلم بھیجے جانے تھے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ فرقان آباد کراچی سے واٹر ٹینک میں چھپائی گئی 5.4 کلو جبکہ اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 2.4 کلو چرس برآمد ہوئی، گرفتارملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles