
27 Mar 2025
(ویب ڈیسک) میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے 10 نکاتی گریڈنگ سسٹم متعارف، پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کی 10 نکاتی گریڈنگ سسٹم کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق طلبہ کی کارکردگی کو گریڈز ،گریڈ پوائنٹس اور جی پی اے کی بنیاد پر جانچا جائیگا، فیل کی جگہ غیر تسلی بخش گریڈ استعمال ہو گا۔
پاسنگ مارکس کو 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کر دیا جائے گا، پہلےمرحلے میں 2026 سے نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کو گریڈز دیئے جائینگے۔
بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں 2027 سے 10 ویں اور 12ویں جماعت میں بھی نظام نافذ ہو گا، تبدیلی کا مقصد طلبہ کو نمبروں کی دوڑ سے نکال کر انکی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔