
27 Mar 2025
(ویب ڈیسک) عید کی تعطیلات کے بعد سکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری کر دیئے گئے۔
سنگل شفٹ سکول صبح 8 بجے لگا کریں گے، چھٹی ڈیڑھ بجے ہو گی، سنگل شفٹ سکولز کو جمعہ کے روز 12 بجے چھٹی ہوا کرے گی۔
ڈبل شفٹ میں صبح 8 بجے سکول لگے گا، چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہو گی، ڈبل شفٹ سکول کو جمعہ کے روز دوپہر 12 بجے چھٹی ہوا کرے گی۔
سیکنڈ شفٹ میں سکولز دوپہر 1 بجے لگے گا، چھٹی شام ساڑھے 5 بجے ہو گی، سیکنڈ شفٹ میں جمعہ کے روز سکول اڑھائی بجے لگا کریں گے۔
مذکورہ نئے اوقات کار کا اطلاق 7 اپریل سے ہو گا اور 15 اکتوبر تک نافذ رہے گا
15 اکتوبر کے بعد موسم سرما کیلئے نئے اوقات کار جاری کئے جائیں گے۔