اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

تھیٹر کو بحال کر کے فن و ثقافت کی ترویج کیلئے بہترین ذریعہ بنائیں گے: مریم نواز

27 Mar 2025
27 Mar 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیٹر کو بحال کر کے فن و ثقافت کی ترویج کیلئے بہترین ذریعہ بنائیں گے۔

تھیٹر کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیٹر فن و ثقافت کا آئینہ دار ہے، تھیٹر معاشرتی اقدار کی عکاسی اور شعور بھی فراہم کرتا ہے، باشعور اور ترقی یافتہ معاشرے میں معیاری تھیٹر کو باوقار مقام حاصل ہوتاہے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تھیٹر کی اپ گریڈیشن کے لیے اقدامات کر رہی ہے، تھیٹر کو مثبت اور باوقار تفریح کا ذریعہ بنانے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں، فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے آرٹسٹ فنڈ قائم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ فن اور فنکار کی فلاح و بہبود ترجیحات میں شامل ہے، تھیٹر کو بحال کر کے فن و ثقافت کی ترویج کیلئے بہترین ذریعہ بنائیں گے، تھیٹر پاکستان کے مثبت تشخص اور تہذیبی ورثے کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرسکتا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles