
(لاہور نیوز) سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ قوم کو عید سے پہلے سستی بجلی کی خوشخبری کا انتظار ہے۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے گوہراعجاز کا کہنا تھا آئی ایم ایف سےمعاہدہ مثبت خبر ہے، وزیراعظم نے23مارچ کوبجلی سستی کرنےکا وعدہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ قوم بجلی سستی کرنے کے اعلان کی طرف دیکھ رہی ہے، قوم کوعید سے پہلے سستی بجلی کی خوشخبری کا انتظارہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بجلی 8 روپے فی یونٹ کم کرنےکا کہا تھا، قوم وزیراعظم کی طرف دیکھ رہی ہے ،حکومت دس روپے بجلی کی قیمت آرام سے کم کر سکتی ہے۔
گوہراعجاز کا کہنا تھا کہ بارہ فیصد سود پرہم ترقی نہیں کرسکتے،شرح سود کو کم کرنا ہوگا، شرح سود کو9 فیصد پرلانا ہوگا، میرا پوائنٹ یہ ہےٹیکس لگانےکےبجائےاخراجات کم کریں۔
انہوں نے حکومت کو تجویز دیتے ہوئے مزید کہا کہ آج کےدن انڈسٹری کےلیےبجلی کا ریٹ 35روپے11پیسے ہے، سود کےبل کوکم کیا جائے، نوسینٹ کی بجلی اورشرح سود کو9فیصد پرلایا جائے، اگر معیشت کو وینٹی لیٹرسے اتارنا ہے۔