
26 Mar 2025
(لاہور نیوز) جناح باغ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق 50 سالہ یوسف سڑک پار کرتے تیز رفتار کار کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا جبکہ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی کو فوری طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق لاش کو مردہ خانے منتقل کرنے کے بعد سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔