
26 Mar 2025
(لاہور نیوز) شیرا کورٹ پولیس نے ناکے پر رشوت دینے والے بس ڈرائیور گرفتار کر لیا جبکہ بس میں سوار ایک اشتہاری ملزم بھی پکڑا گیا۔
پولیس کے مطابق شیرا کورٹ کے علاقہ میں ناکہ پر شہری نے رشوت دینے کی کوشش پر ڈی ایس پی مبشر اعوان نے شہری پر مقدمہ درج کروا دیا، پولیس جوانوں کو رشوت دینے پر مقدمہ درج کرنے کے بعد بس ڈرائیور بخت شاہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس موقع پر پولیس نے ایک قتل کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق اشتہاری پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار تھا، بس ڈرائیور نے رشوت کی پیشکش کی تھی، قتل کا اشتہاری ایک سال سے روپوش تھا۔