
26 Mar 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دار الحکومت کے علاقے فتح گڑھ میں ڈاکوؤں نے خواتین کے بھیس میں گھر میں گھس کر لوٹ مار کی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔
فوٹیج میں برقع پوش ڈاکوؤں کو گھر میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، ڈاکوؤں نے شور مچانے پر خواتین پر تشدد کیا اور لوٹ مار کر کے فرار ہوئے۔
شہری نے مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانہ ہربنس پورہ میں درخواست دے دی، ڈاکوؤں نے دو تولے سونا، نقدی سمیت موبائل فون چھینے کے بعد شور مچانے پر موقع سے فرار ہو گئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو لوٹ مار کے بعد موٹرسائیکل پر فرار ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔