اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

موجودہ لیڈر شپ کے ہوتے عمران کی رہائی میں کامیابی کی امید نہیں: فواد چودھری

26 Mar 2025
26 Mar 2025

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ لیڈرشپ کے ہوتے عمران کی رہائی میں کامیابی کی امید نہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’نقطہ نظر‘‘میں گفتگو پی ٹی آئی کی سنیئر لیڈر شپ سے سیاست چھڑوائی گئی، اب صرف عمران خان اور لوگ ہے، لوگ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کو نہیں جانتے، موجودہ لیڈر شپ کا کینڈی شاپ جانے والے بچوں جیسا حال ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ذات کے ساتھ لوگ جڑے ہوئے ہیں، سلمان اکرم راجہ پاناما میں نواز شریف کے وکیل تھے، ان کو سیاست کا پتہ نہیں ہے، سلمان اکرم راجہ سے جو اختلاف کرتا ہے اسےنکال دیا جاتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا عدالت میں انڈرٹیکنگ دینا غلط تھا، کور کمیٹی میں مشاورت کے بعد انڈرٹیکنگ نہیں دینی چاہیے تھی، میں نے تو بانی پی ٹی آئی سے کہا پہلے ایک عثمان بزدار اب آپ نے کئی شامل کر لیے، وکیلوں کو بھاری فیسیں دیں لیکن میڈیا سیل کو بند کر دیا گیا، یہ احمقوں کا اجتماع ہے ان کو کوئی عقل نہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ بانی کو جیل میں 600 دن ہو گئے انہیں باہر ہونا چاہیے تھا، موجودہ لیڈر شپ کے ہوتے ہوئے کسی کامیابی کی امید نہیں رکھی جا سکتیں، عمران خان نے گرینڈ ڈائیلاگ کی میری تجویز سے اتفاق کیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ لیڈر شپ ایک سال میں سیاسی الائنس نہیں بنا سکی، عمران خان کو باہر نکالنے کی آخری سنجیدہ کوشش بشریٰ بی بی نے کی، موجودہ لیڈر شپ کا ایک ہی کام لوگوں کو پارٹی سے نکالنا ہے، ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ جیل سے باہر آکر سیاسی گفتگو نہیں کریں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles