
26 Mar 2025
(لاہور نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی گریڈ 22 میں ترقی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
زاہد اختر زمان کو بطور چیف سیکرٹری پنجاب کام جاری رکھنے کا حکم دے دیا گیا۔
نبیل احمد اعوان اور احمد رضا سرور کو بھی گریڈ 22میں ترقی دے دی گئی،نبیل احمد اعوان اور احمد رضا سرور کو پنجاب میں خدمات جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔