
26 Mar 2025
(لاہور نیوز) صحافی وحید مراد عدالت پیش، 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
صحافی وحید مراد کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے وحید مراد کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
معزز جج کے استفسار پر ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ وحید مراد کو کل رات گرفتار کیا گیا، صحافی نے بی ایل اے اور بلوچستان کے حوالے سے پوسٹیں شیئر کیں، ایکس اور فیس بک اکاؤنٹ کے حوالے سے تفتیش کرنی ہے۔
وحید مراد نے کہا کہ پولیس دروازہ توڑ کر گھر داخل ہوئی، ساس کو بھی مارا گیا، 20 منٹ پہلے مجھے ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا۔