اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 328400 دس گرام : 281600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 301031 دس گرام : 258131
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3554 دس گرام : 3050
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

شہبازشریف کا آئی ایم ایف سے آخری پروگرام لینے کا دعویٰ غلط ثابت ہوا: مزمل اسلم

26 Mar 2025
26 Mar 2025

(لاہورنیوز) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ شہبازشریف کا آئی ایم ایف سے آخری پروگرام لینے کا دعویٰ غلط ثابت ہوا۔

اپنے بیان میں مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 2024 میں آئی ایم ایف کا پروگرام حاصل کیا تب یہ دعویٰ شہبازشریف نے کیا تھا، پاکستان نے37 ماہ کے جاری ای ای ایف پروگرام کیساتھ ایک اور 28 ماہ کا موسمیاتی پروگرام آر ایس ایف لیا۔

انہوں نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ پہلا جائزہ مکمل اور سٹاف لیول سطح پر معاہدہ ہوگیا ہے، بری خبر یہ ہے کہ حکومت عوام کیلئے کوئی رعایت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔مشیرخزانہ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس کی شرح میں کمی، رئیل اسٹیٹ یا پاور ٹیرف کی صورت میں رعایت نہیں دی گئی، عوام کو موجودہ ابتر معاشی حالت کے ساتھ رہنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles