اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا، سیاسی و عسکری شخصیات کی شرکت

25 Mar 2025
25 Mar 2025

(لاہور نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر  نے اپنی والدہ کی نماز جنازہ خود پڑھائی، نماز جنازہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق آرمی چیفس جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ندیم انجم اور سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف غفور سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے موقع پر ملکی قیادت نے جنرل عاصم منیر سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی والدہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی، جنازے میں سینئر سیاسی و عسکری شخصیات کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وزیر اعظم شہبازشریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے مرحومہ کے لئے بلندی درجات کی دعا کی۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھی آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال کا سن کر دکھ ہوا، اللہ تعالیٰ آرمی چیف اور ان کے خاندان کو صبر عطا فرمائے، دکھ کی اس گھڑی میں آرمی چیف کے ساتھ ہیں۔

سپیکر سردار ایاز صادق

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، ان کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی، انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال کا سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا، سپیکر  نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں، ان کا بچھڑنا ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان  نے آرمی چیف کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ماں جیسی شفیق اور پیار کرنے والی ذات کی رحلت یقیناً بڑا صدمہ ہے، ماں کا کوئی نعم البدل نہیں، اللہ تعالیٰ جنرل عاصم منیر کی فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

دنیا میڈیا گروپ کی جانب سے بھی آرمی چیف سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles