اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

او جی ڈی سی ایل نے ریکوڈک فزیبلٹی سٹڈی مکمل کر لی

25 Mar 2025
25 Mar 2025

(لاہور نیوز) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ریکوڈک منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی مکمل کر لی ہے اور 627 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تصدیق کر دی۔

ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز  نے ریکوڈک کے لیے فنانسنگ انتظامات کی منظوری دے دی، اس منصوبے سے 13.1 ملین ٹن تانبہ اور 17.9 ملین اونس سونا حاصل ہونے کی توقع ہے، کمپنی کا منصوبے میں 8.33 فیصد شیئر ہو گا۔

پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں 2028 سے سالانہ 45 ملین ٹن پروسیسنگ شروع ہو گی جبکہ اس مرحلے کی ترقی کے لیے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری منظور کی گئی ہے، فزیبلٹی اسٹڈی کے اعلان کے بعد او جی ڈی سی ایل کے شیئرز 2.76 فیصد بڑھ گئے۔

یہ منصوبہ آئندہ 37 سالوں کے دوران تانبے اور سونے کی پیداوار میں نمایاں اضافے کا باعث بنے گا، ریکوڈک منصوبے میں او جی ڈی سی ایل کے علاوہ پی پی ایل، جی ایچ پی ایل، بیرک گولڈ اور بلوچستان حکومت بھی شراکت دار ہیں۔

ترجمان کے مطابق دوسرے مرحلے میں پروسیسنگ کی صلاحیت 90 ملین ٹن سالانہ تک بڑھانے کا منصوبہ ہے، جو ملک کی معدنیات کی پیداوار میں مزید استحکام اور ترقی کا باعث بنے گا۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles