اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اندرونی معاملات میں کسی کومداخلت کی اجازت نہیں: بیرسٹر عقیل ملک

25 Mar 2025
25 Mar 2025

(لاہور نیوز) وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ اندرونی معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے گھناؤنے چہرے سے پردہ اٹھ چکا ہے، پی ٹی آئی نے پہلے امریکا پر الزام لگایا پھر لابنگ کرتی رہی، امریکا میں کوئی بل پاس نہیں ہو گا۔

انہوں  نے کہا کہ ملک پاکستان کی خودمختاری پر کسی قسم کا کمپرؤمائز نہیں ہو گا، ملک پہلے ابسیلوٹلی ناٹ کا چورن بیچا گیا، بانی پی ٹی آئی یوٹرن کے ماہر ہیں۔

وزیر مملکت قانون و انصاف نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں، پی ٹی آئی دور میں اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنایا۔

بیرسٹر عقیل ملک نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی خط لکھتے ہیں ہمیں حکومت میں واپس لاؤ، ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا، دفترخارجہ کو ڈی مارش کرنا چاہیے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے