اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ہماری کئی بار درخواست کے باوجود پی ٹی آئی اجلاس میں نہیں آئی : عظمیٰ بخاری

25 Mar 2025
25 Mar 2025

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہماری کئی بار درخواست کے باوجود پی ٹی آئی اجلاس میں نہیں آئی،،بلاول بھٹو اجلاس پی ٹی آئی کو کان سےپکڑ کر لاسکتے ہیں تو لے آئیں۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ملک کو پانی کی کمی کا سامنا ہے مل بیٹھ کر اس کا حل نکالنا ہے، سندھ کا پانی پنجاب کبھی کھا سکتا ہے نہ پی سکتا ہے۔

انہوں  نے  کہا کہ مریم نواز عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کام کر رہی ہیں،انہوں نے 30 لاکھ خاندانوں تک رمضان پیکیج پہنچایا، پنجاب میں جو کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا، پنجاب حکومت نےفنڈ دیا ہے،عوام کو مفت دوائیں دینی پڑیں گی۔ 

وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا  تھا ہمیں انتہاپسندی کو ختم کرنا ہے، غربت ،بیروزگاری اور تعلیم پر بہت سار ا کام کرنے کی ضرورت ہے،کرسچن کمیونٹی کے بچوں کی تعلیم پر فوکس بھی بہت ضروری ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز  شریف نے منیارٹی کارڈ بھی لانچ کیا، 130سال میں پہلی بار کوئی حکمران مریم آباد گیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles