اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عیدی کیلئے نئے کرنسی نوٹوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ

25 Mar 2025
25 Mar 2025

(لاہور نیوز) عیدی کیلئے نئے کرنسی نوٹوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو گیا۔

خوشیوں بھرے تہوار پر بچوں کو عیدی دینے کی روایت مسئلہ بن گئی، بینکوں میں نئے کرنسی نوٹ نایاب ہو گئے، بینکوں کے باہر اور دکانوں پر نئے نوٹوں کی گڈیاں دھڑلے سے بلیک میں فروخت ہونے لگیں،  10 روپے کی سو نوٹوں والی گڈی 400 سے 500 روپے اضافی ادائیگی پر مل رہی ہے۔

ادھر بازاروں میں 20 والے نئے نوٹ کی کاپی 500 سے 700 روپے بلیک میں فروخت ہو رہی ہے، 50 کے نئے نوٹوں والی گڈی پر ایک ہزار روپے تک اضافہ وصول کیا جا رہا ہے، 100 روپے کے نوٹوں والی کاپی کیلئے شہری ایک ہزار سے 15 سو روپے اضافی دینے پر مجبور ہیں۔

عوام کہتے ہیں کہ عید پر نئے سوٹ کی جیب میں نئے نوٹ بھی رکھے ہوں تو اچھا لگتا ہے۔

سٹیٹ بینک نے اس عید پر 27 ارب کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے ہیں تاہم بینکوں سے اکاؤنٹ ہولڈرز کو محدود تعداد میں نئے کرنسی نوٹ فراہم کئے جا رہے ہیں، اس لئے شہری بلیک مافیا کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے