
20 Mar 2025
(لاہور نیوز) پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے تحت نئی لیبز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں فرانزک سائنس کے میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا، پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے تحت شمالی، وسطی اور جنوبی پنجاب میں نئی لیبز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز فرانزک سائنس اتھارٹی بورڈ کی سربراہ ہوں گی، فرانزک سائنس اتھارٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 8 ارب کے فنڈز منظور کئے گئے۔