
20 Mar 2025
(ویب ڈیسک) شہر لاہور میں سورج کی کرنیں تیز ہو گئیں، ہوا نہ چلنے سے گرمی کا احساس بڑھ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، فی الوقت بارش کا کوئی امکان نہیں۔
فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا ، شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 156 ریکارڈ کی گئی۔
موسم میں تبدیلی کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، شہریوں کو مچھر مار سپرے کروانے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔