اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 306.33 قیمت فروخت : 306.87
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 363.91 قیمت فروخت : 364.56
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.88
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.72 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.17 قیمت فروخت : 911.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 318200 دس گرام : 272800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 291681 دس گرام : 250065
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3570 دس گرام : 3064
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وادی تیراہ میں پاک فوج کے جوان کو اغوا کرنیکی کوشش ناکام

19 Mar 2025
19 Mar 2025

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے عوام فتنتہ الخوارج کیخلاف کھڑے ہو گئے، چھٹی پر آئے پاک فوج کے جوان کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ علاقہ برقمبرخیل ولی خیل میں چھٹی پر آئے پاک فوج کے جوان کےگھر کا محاصرہ کرنے والے مسلح افراد کے خلاف مقامی افراد متحد ہو گئے۔

دہشتگرد پاک فوج کے نواج کو زبردستی اٹھا کر ساتھ لے جانے کی کوشش کر رہے تھے، دہشتگردوں نے گھر میں موجود خواتین پر فائرنگ بھی کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مقامی افراد نے فتنہ الخوارج کے ہاتھوں جوان نور سلیم ولد خلوت کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق لکی مروت میں نماز عشاء کے وقت عباسہ خٹک میں قائم مسجد کے باہر سکیورٹی پر مامور مقامی رہائشی کا خوارج سے سامنا ہوا، مسجد میں موجود تمام نمازیوں  نے ملکر خوارج کو مار بھگایا۔

مقامی افراد اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس پر ڈی پی او لکی مروت کی طرف سے چوکی عباسہ کو آرڈر دیا گیا کہ مقامی لوگوں کو ہر طرح کی سپورٹ مہیا کی جائے۔

ذرائع کے مطابق پاک آرمی جوان نور سلیم کی ڈیوٹی 7 بلوچ یونٹ میں ہے اور اس وقت بلوچستان کے ضلع آوران میں فرائضی منصبی سرانجام دے رہا ہے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles