
19 Mar 2025
(لاہور نیوز) سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ حملےکرنے والوں کو کیسے بات چیت سے سمجھائیں۔
دنیا نیوزکے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر افنان اللہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پہلے کہتے تھے ان کےساتھ نہیں بیٹھوں گا، اب وہ منتیں کر رہے ہیں، قومی سلامتی سے متعلق کسی میٹنگ میں بانی شریک نہیں ہوئے تھے، ہم نے اپوزیشن کے دوران کبھی نہیں کہا تھا پہلے ہمارے لیڈر کو باہر نکالو۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں خطرناک قیدیوں کو لاکر بسایا گیا، جب ملک کے حالات ٹھیک ہو گئے تھے تو طالبان کو لانے کی کیا ضرورت تھی؟
سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ انصاف کی خواہش کچھ اور تھی، اب کہہ رہے ہیں طالبان کو بات چیت سے سمجھائیں، حملے کرنے والوں کو کیسے بات چیت سے سمجھائیں، بانی پی ٹی آئی کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر سوچنا چاہیے۔