اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 306.33 قیمت فروخت : 306.87
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 363.91 قیمت فروخت : 364.56
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.88
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.72 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.17 قیمت فروخت : 911.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 318200 دس گرام : 272800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 291681 دس گرام : 250065
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3570 دس گرام : 3064
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سابق کمشنر کی بیٹی کا ایئر پوسٹس پر تشدد، پہلے گرفتار پھر رہا

19 Mar 2025
19 Mar 2025

(ویب ڈیسک) سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی کی بیٹی صائمہ کی فضائی سفر کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی، فضائی میزبان پر بدترین تشدد، بعد ازاں معاملہ ختم کرنے پر دباؤ ڈالنے لگے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی کی بیٹی صائمہ  نے والد کے ہمراہ سفر کے دوران خاتون فضائی میزبان سے تلخ کلامی کرتے ہوئے اس کی ناک پر مکا دے مارا جس سے فضائی میزبان زخمی ہو گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ روز کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی سرین ایئر کی فلائٹ نمبر 540 میں پیش آیا، سابق کمشنر کوئٹہ اور ان کی بیٹی نے کوئٹہ ایئر پورٹ پر چیک ان کرتے وقت بھی عملے سے بدتمیزی کی تھی۔

طیارے میں داخل ہونے کے بعد جب خاتون فضائی میزبان  نے صائمہ جوگزئی سے سیٹ بیلٹ باندھنے اور کھانے کی میز بند کرنے کو کہا تو صائمہ جوگزئی آپے سے باہر ہو گئیں، غیر شائستہ زبان استعمال کی اور شورشرابہ کیا، مسافر کے اس رویہ سے متعلق فضائی میزبان نے کپتان کو آگاہ کیا جس پر کپتان کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے طیارہ رن وے سے واپس لے آیا۔

ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کو طیارے میں فوری طور پر طلب کر لیا گیا، کپتان  نے باپ اور بیٹی کو آف لوڈ کرنے کے لیے کہا لیکن صائمہ جوگزئی نے طیارے سے اترنے سے انکار کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ صائمہ جوگزئی نے غصے میں فضائی میزبان کو مکا دے مارا، چہرے پر مکا لگنے سے خاتون فضائی مسافر کی ناک سے خون نکلنے لگا جبکہ ایک دانت بھی ٹوٹ گیا۔

فضائی میزبان کے زخمی ہوتے ہی اے ایس ایف نے دونوں باپ بیٹی کو حراست میں لے لیا تاہم واقعہ کے بعد بلوچستان انتظامیہ کی جانب سے ایئرلائن انتظامیہ پر معاملہ ختم کرنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔

ایئر لائن انتظامیہ کے مطابق کمشنر کوئٹہ واقعہ کے بعد فوری طور پر کوئٹہ ائیرپورٹ پہنچے، انہوں نے اے ایس ایف سے صورتحال معلوم کر کے معاملہ رفع دفع کرنے کا کہا۔

ایئر لائن انتظامیہ کے مطابق کمشنر کوئٹہ نے باپ، بیٹی سے تحریری معافی نامہ لکھوایا جس کے بعد باپ بیٹی کو جانے کی اجازت دی گئی جبکہ زخمی ایئر ہوسٹس کو ہسپتال روانہ کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles