
19 Mar 2025
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا گیا۔
لاہور میں 200 سے بڑھا کر 230 مقامات پر فری وائی فائی سروس کی فراہمی ممکن بنا دی گئی، فری وائی فائی سروس کو جدید ٹیکنالوجی وائی فائی 6 پر منتقل کر دیا گیا۔
وائی فائی 6 ٹیکنالوجی کی بدولت صارفین کو مزید تیز اور مستحکم انٹرنیٹ سروس ملے گی۔
لاہور، قصور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم اور اٹک میں سروس فعال ہے، ساہیوال، اوکاڑہ اور مری کے اہم مقامات پر بھی مفت وائی فائی سروس دستیاب ہے۔
ترجمان سیف سٹیز کے مطابق فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار جلد پنجاب بھر تک پھیلایا جائیگا، اب تک 17.70 ملین سے زائد صارفین نے 438 ٹی بی ڈیٹا استعمال کیا ہے۔