
19 Mar 2025
(لاہور نیوز) خوشیوں کا تہوار منانے کی تیاریاں شروع ہو گئیں، عید کا سوٹ سلوانے کیلئے درزی کی بکنگ مشکل مرحلہ بن گئی۔
خواتین نے رنگا رنگ کپڑے خریدنے کے بعد درزیوں کی دکانوں کا رخ کر لیا، آدھا رمضان گزرتے ہی درزیوں کا کام عروج پر جا پہنچا، ٹیلرز شاپس پر بکنگ بند کے بورڈ آویزاں ہیں۔
درزیوں نے سلائی کے ریٹ بھی بڑھا دیئے، شہری ملبوسات کی تیاری کے لئے پریشان پھرنے لگے۔
خواتین کا کہنا ہے عید کے کپڑے تو لے لئے، کوشش ہے کہ یہ عید سے پہلے تیار ہو جائیں، وقت کم ہونے کے باعث درزی سلائی کیلئے کپڑے نہیں پکڑ رہے ہیں۔
درزیوں کا کہنا ہے رمضان میں ان کا کام عروج پر ہوتا ہے اور اس بار سلائی کے ریٹ مہنگائی کے حساب سے بڑھانے پڑے ہیں۔
درزیوں کی بڑھتی مصروفیات اور مہنگی سلائی نے خریداروں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔